0

آن لائن حج رجسٹریشن کے پہلے 11 دن میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن مکمل کرلی

اسلام آباد: پہلے 11 دن میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کرلی۔

وزارت حج کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزارعازمین نے ویب پورٹل اور 24 ہزار نے موبائل ایپ سے رجسٹریشن مکمل کی جب کہ ایک لاکھ 54 ہزارسے زائد نے سرکاری اور 49 ہزارنے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب سے 95 ہزار، سندھ سے 63 ہزار،کے پی سے28 ہزار اور اسلام آباد سے 9 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان سے 5500، آزاد کشمیر سے 1200 اورگلگت بلتستان سے 600 عازمین نے رجسٹریشن کرائی۔

عازمین حج میں مردوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار اور خواتین کی تعداد 84 ہزار 500 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں