اسرائیل نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے شہری آبادی والے علاقوں میں وائٹ فاسفورس گولہ بارود استعمال کیا ،رپورٹ میں انکشاف
ماہرین، امدادی تنظیموں اور نیویارک ٹائمز کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد کے مطابق 30 مئی کو جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں وائٹ فاسفورس کے سفید دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔
مارچ میں بھی اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد مختلف آبادی والے علاقوں کے قریب وائٹ فاسفورس استعمال کیا گیا۔
وائٹ فاسفورس ایسا آتش گیر مادہ ہے جو ہوا کے ساتھ رابطے میں آتے ہی بھڑک اٹھتا ہے اور اسے بجھانا انتہائی مشکل ہوتا ہے،
وائٹ فاسفورس کے باعث شدید جھلساؤ، طویل المدتی جسمانی نقصان اور شہری آبادی کے لیے سنگین خطرات پیدا ہوتے ہیں۔
