0

اسرائیل کو نقصان پہنچانے والا ہر ایرانی رہنما علی خامنہ ای جیسا انجام پائے گا: اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی بھی ایرانی رہنما اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا انجام بھی آیت اللہ سید علی خامنہ ای جیسا ہوگا۔

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ’خامنہ ای کو اسرائیل نے اس لیے قتل کیا کیونکہ انہوں نے اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبے کی قیادت کی اور اسے عملی شکل دی‘۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ’قاتل خود قتل ہوگیا۔ آئندہ بھی جو کوئی اسرائیل کو تباہ کرنے کا منصوبہ آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا، اسے بھی ناکام بنا دیا جائے گا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں