0

امریکا اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات کی منسوخی کے بعدتیل کی قیمتیں پھرآسمان کی طرف

امریکا اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات کی منسوخی کے بعدتیل کی قیمتیں پھرآسمان کی طرف
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 80.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل 1.44 فیصد اضافے کے ساتھ 77.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔
مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 0.37 فیصد کمی کے بعد 79.55 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 0.14 فیصد کمی کے بعد 76.54 ڈالر فی بیرل پر آ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں