انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھا دی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طلبہ کےخلاف بھارتی پولیس سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارت میں پُرامن اختلافِ رائے کو دبایا جارہا ہے، نوجوانوں پر غیر ضروری اور حد سے زیادہ طاقت استعمال کی گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور میٹرو سروسز سمیت موبائل انٹرنیٹ بند کیا گیا۔
ایمنسٹی نے بھارتی حکومت سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی فوری آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
