معاہدے سے پہلے ایران اور امریکا کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ۔۔
ٹرمپ انتظامیہ اور ایرانی عہدیداروں کےدرمیان بیان بازی نہ رک سکی ،،
صدرٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتےہوئےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کھری کھری سنادیں ،،کہتے ہیں مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، اس کے 14 نکات ہوں گے، جب یہ طے ہو جائے گا تو عوام کو اس کی ایک ایک تفصیل بتائی جائے گی ۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے، جوہری معاملات بعد کے مراحل میں زیر بحث آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امریکا کے ایٹمی مطالبات اس مرحلے پر ہمیں قابل قبول نہیں ۔ہم لبنان میں حزب اللہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارے معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کا خاتمہ شامل ہو گا۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کے خلاف جنگ کا فاتح ہے، ایران امریکا جنگ کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ جنگ کے خاتمے کا اعلان تمام محاذوں پر بشمول لبنان، عبوری معاہدے کے تحت ہوگا، امریکا کی ناکہ بندی ختم اور آبنائے ہرمز کھولنا عبوری معاہدے کا حصہ ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل جیسے دشمن ایران امریکا معاہدے کے خلاف ہیں، امریکا کی دھمکیاں بند ہونی چاہئیں، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا۔ لبنان میں جنگ کے خاتمے کا مطلب اسرائیل کا قبضہ شدہ علاقوں سے انخلا ہے، عبوری معاہدہ پہلا قدم ہے، اگر نافذ نہ ہوا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں ے کہا کہ آبنائے ہرمز کی مینجمنٹ جنگ سے پہلے کے دور میں واپس نہیں جائے گی، ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنائے گا، ایران کے لیے یورینیم ذخائر کا واحد حل مواد کو کم سطح پر لانا ہے، ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی، آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کی خودمختاری ہے۔
دوسری جانب دونوں ممالک کےدرمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں ،،امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے متعدد ون وے اٹیک ڈرونز فائر کیے ہیں۔امریکی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے فائر کیے گئے ڈرونز کا ہدف آبنائے ہرمز سے گزرنے والےتجارتی جہاز تھے۔ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایرانی جزیرے قشم اور سیریک میں دھماکے سنے گئے ہیں۔جوممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے قریبی علاقوں میں جھڑپوں کی وجہ سے ہیں، زمین پر کوئی دھما کا نہیں ہوا۔
**ایران امریکا معاہدے سے قبل لفظی جنگ تیز، آبنائے ہرمز پر کشیدگی اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری**
**امریکا کی پیراگوئے کے خلاف بڑی فتح، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ ٹیم چوری کی واردات سے پریشان**
**راچڈیل میں سابق میئر شکیل احمد کے اعزاز میں عشائیہ، پانچویں بار کونسلر منتخب ہونے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد**
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ
فیفا ورلڈکپ: افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کا سامان چوری ہوگیا
متحدہ عرب امارات حملے روکنے کیلئے ایران کو اربوں ڈالر جاری کرنے پر رضامند ہوگیا: خبر ایجنسی
ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی، متحدہ عرب امارات نے خبرایجنسی کا دعویٰ مسترد کر دیا
وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی
پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
بجٹ: متعدد اشیاء تھرڈ شیڈول میں شامل، جی ایس ٹی کے نفاذ سے کیا کیا مہنگا ہوگا؟