ایران اور امریکا کی جنگ خطے کےکئی ممالک تک پھیل گئی ۔۔
اردن کےبعد شام بھی ایرانی میزائلوں کی زدمیں آگیا۔۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کےمطابق ایرانشہر میں شہداء کا بدلہ لینے کے لیے شام کے علاقے التنف میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک ریڈار سسٹم، متعدد امریکی اسپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹرز تباہ کیے گئے، جبکہ شہید ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ایران نے امریکا کی جانب سے مسلسل چھٹی رات فضائی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملےبھی کئے،،۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں کویت میں امریکی فوج کی تعیناتی اور لاجسٹک سپورٹ مراکز کو نشانہ بنایا۔ایرانی فوج نے بحرین کے سخیر ایئر بیس پر موجود امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ادھر قطر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملک کو نشانہ بنانے والے متعدد میزائل حملے ناکام بنا دیے۔ ادھر بحرین میں بھی سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو قریبی محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔پاسداران انقلاب کےمطابق اردن میں تعینات امریکی جنگی طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا
دوسری جانب امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیاہےکہ انہیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اندر ایسے لوگ موجود تھے جو ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنا چاہتے تھے اور ایران کے ساتھ معاہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے اسرائیلی حکومت کے بعض ارکان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، لیکن اسرائیلی نظام کے اندر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے بارے میں ہمیں مکمل یقین ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کے لیے امریکی رائے عامہ پر اثر انداز ہونے اور اسے تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نائب امریکی صدر نے کہا کہ بہت سے ممالک، خواہ وہ امریکا کے اتحادی ہوں یا مخالف، امریکی پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک
برطانیہ میں سزا یافتہ گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی۔
امریکا دوبارہ کشیدگی کے باوجود ایران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے: وائٹ ہاؤس
تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونیوالے صادق خان کو تاحیات لارڈ بنانے کا اعلان
امریکا کی 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے سکے کی تیاری شروع
اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ملائیشیا میں کوئی اسرائیلی پایا گیا تو اسے فوراً ملک بدر کیا جائے گا: انور ابراہیم
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
فیفا کا ورلڈکپ کے فاتحین کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی بار قیمتی انگوٹھی بھی دینے کا اعلان
مشرق وسطیٰ کیلئے متعدد یورپی ائیر لائنز کا فلائٹس آپریشن کی معطلی میں توسیع کا اعلان
وقت تھم گیا مگر میسی نہیں! اسٹار فٹبالر کا آخری فائنل اور 20 سال پرانا وہ سچا افسانہ