امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیاہے،،خدشہ ظاہرکیاجارہاہےکہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعدامریکا ایران پر دوبارہ بمباری شروع کردے گا،، وال سٹریٹ جرنل کےمطابق دونوں ممالک کےدرمیان جوہری امور پر بات چیت بھی جاری ہے۔۔سات روزہ جنگ بندی کی تجویزایران نے قطرکےذریعے پیش کی جس کا انکشاف نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیاتھا تازہ امریکی سروے کے مطابق وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت پینتیس فیصد تک گر جانے کا انکشاف،، تین دہائیوں میں کسی بھی امریکی صدر کی یہ کم ترین مقبولیت ہے،، ایران جنگ اور توانائی کی مہنگائی سے ریپبلکن پارٹی کےکرتادھرتاپریشان ۔۔۔
