0

بنکاک پانی میں ڈوب گیا،سب کچھ درہم برہم،شہرآفت زدہ قرار

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال، شہر بھر کو سیلاب زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا،، تین روزسے جاری طوفانی بارشوں کے نتیجے میں متعدد سڑکیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم اور ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردئیے گئے ۔۔شہر کے پچاس اضلاع کو آفت زدہ زون قرار دے کر دو سو سے زائد شیلٹر ہوم قائم، چار ہزار سے زیادہ افراد نے عارضی پناہ حاصل کی،، ملک بھر کے اکیس صوبوں میں چوراسی ہزار سے زائد شہری طوفانی سیلاب سے شدید متاثر، سرکاری سطح پر ہنگامی وارننگز جاری،،

بنکاک کی مصروف ترین پیچبری روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، جزوی طور پر زیر آب آنے والی کاریں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر پھنس گئیں،، شہری گندے اور اتھلے پانی میں پیدل چلنے پر مجبور، جبکہ بیشتر کاروباری مراکز اور علاقائی بس سروسز کا عملہ بھی معطل رہا،،

ائیر ٹریفک کنٹرول حکام کی جانب سے پروازوں کا نظام معمول کے مطابق چلنے کی تصدیق، تاہم کچھ فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں،، بنکاک کے گورنر نے بارش رکتے ہی پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے مکمل کر کے صورتحال جلد بہتر ہونے کی نوید سنا دی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں