لبنان میں جنگ بندی کے قیام میں بھی پاکستان کا اہم کردار سامنے آ گیا ہے، جس کی تصدیق لبنانی رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کی ہے۔
حسن فضل اللہ کے مطابق ایران نے جنگ بندی سے قبل حزب اللہ کی قیادت کو اس پیش رفت سے آگاہ کر دیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ایرانی سفیر نے صبح تقریباً 4 بجے حزب اللہ کو سیز فائر کے فیصلے سے مطلع کیا۔
لبنانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی رابطوں نے جنگ بندی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ان دونوں ممالک کی جانب سے امریکا کو پیغام پہنچایا گیا، جس کے بعد معاملات کو آگے بڑھانے اور راستہ نکالنے میں مدد ملی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے اقدامات نے بھی جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان سیز فائر ممکن ہو سکا۔
