0

ایران کےپاس امن معاہدے پر رضامندی کے لیے یہ ’آخری موقع‘ ہےصدرٹرمپ کی نئی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس امن معاہدے پر رضامندی کے لیے یہ ’آخری موقع‘ ہے۔فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ سابق صدر براک اوباما کی ’غلطی‘ نہیں دہرائیں گے جن کی انتظامیہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ جامع جوہری معاہدہ کیا تھا۔ٹرمپ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر ایران نے یہ معاہدہ نہ کیا تو پورا ملک تباہ کر دیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق ایران امریکا مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہورہے ہیں جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس دوسرے مرحلے میں مذاکرات میں شرکت کے لیے نہیں جارہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر مذاکرات کے لیے کل پاکستان جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں