الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو سے تھینکس گیونگ کے موقع پر امریکی فوجی اہلکاروں سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس دوران مستقبل میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، تاہم ان کی رسائی یورپ تک ہے۔ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ خطے میں استحکام نہ ہونے کی صورت میں ایران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایٹمی تباہی پھیل سکتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں، تاہم خطے میں امن کا قیام ضروری ہے۔انہوں نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان رہنماؤں کو جانتے ہیں اور ان کے بقول وہ غیر معمولی طور پر غیر معقول ہیں، اسی لیے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
