ٹرمپ انتظامیہ کی کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ اور ہنگامی ملاقات۔۔۔ ایران اور یمن کی صورتحال پر کڑا غور! امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کی زیر صدارت ہونے والے اس خفیہ اجلاس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ سمیت تمام اعلیٰ قومی سلامتی حکام نے شرکت کی، جبکہ دوسری جانب سعودی عرب یمنی فورسز کے ساتھ مل کر حوثیوں کے خلاف بڑے جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور یمن میں سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین بھی شریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے باعث واشنگٹن آئندہ اقدامات اور ممکنہ فوجی آپشنز پر غور کر رہا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب یمنی حکومتی فورسز کی مدد سے حوثیوں کے خلاف ممکنہ بڑے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، جس میں سعودی فضائی مدد بھی شامل ہو سکتی ہے۔رائٹرز کے مطابق مجوزہ کارروائی کا ایک اہم مقصد بحیرۂ احمر کے اہم بحری راستے اور باب المندب کے علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
