0

ایشین گیمز میں پاک بھارت بڑا دنگل، کرکٹ فائنل میں روایتی حریف آمنے سامنے!

ایشین گیمز کا سب سے بڑا دنگل۔۔۔ سیمی فائنل میں سری لنکا کو 124 رنز سے روند کر فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے! دوسری جانب ہاکی کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا، آخری لمحات میں بھارت نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

کرکٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔124 رنز کی فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔دوسری جانب ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔میچ کے آخری لمحات تک دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا، تاہم بھارت نے فیصلہ کن گول کرکے برتری حاصل کر لی۔یوں ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا فائنل تو ہوگا، مگر ہاکی میں قومی ٹیم کا سفر سیمی فائنل پر اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں