0

ایف آئی اے افسران کا خصوصی تربیتی پروگرام

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے پیش نظر کراچی میں ہونے والی تین روزہ خصوصی ٹریننگ مکمل ہوگئی۔

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اکیڈمی ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام اور امریکی قونصل خانے کے تعاون سے اہم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں 100 سے زائد امیگریشن افسران نے خصوصی تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

اس تربیتی پروگرام میں امریکی سفری دستاویزات، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کے جدید طریقہ کار پر خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

مذکورہ ٹریننگ میں ایف آئی اے امیگریشن افسران کو جعلی شناخت اور امپوسٹرز کی نشاندہی سے متعلق جدید تکنیکس بھی سکھائی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ تربیتی پروگرام نے ایف آئی اے افسران کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور امیگریشن کنٹرول کی صلاحیت مزید مضبوط بنا دیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کے بعد انسانی اسمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مزید بہتری متوقع ہے، ایف آئی اے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں