0

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایکشن لینے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایکشن لینے کا مطالبہ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات پر 149 صفحات رپورٹ جاری کردی۔
مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اسرائیل کی مربوط پالیسی کا نتیجہ ہے۔ایمنسٹی کی رپورٹ
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ریاستی سرپرستی میں مہم کو تیز کیا، مہم میں فلسطینیوں کی مقبوضہ علاقوں سے جبری بے دخلیاں اور منتقلی شامل ہیں۔ ایمنسٹی کی رپورٹ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاریاں یواین قراردادوں کے مطابق غیر قانونی ہیں اور دنیا کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی اقدامات پر ایکشن لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں