امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی وجہ سے انسانیت کے خاتمے کے خدشات کو یکسر مسترد کردیا
اے آئی کی دوڑ میں ان کی اولین ترجیح چین پر امریکی برتری برقرار رکھنا ہے،ڈلاس ایئرپورٹ پرٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اس میدان میں سب سے آگے نہ رہا تو ملک کو انتہائی مشکل اور خراب صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت امریکا چین سے تقریباً ایک سال آگے ہے اور اس ٹیکنالوجی میں ایک سال کا فرق بہت بڑا فاصلہ سمجھا جاتا ہے
ماہرین اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے بے قابو استعمال سے نوعِ انسان کو سنگین نوعیت کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
