0

الیکٹرک گاڑیوں پر بڑا ریلیف! نئی انرجی گاڑیوں کے لیے صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کا نئی آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دینے کا اہم فیصلہ، باضابطہ اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد متوقع
آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی ویلیو چینز سے منسلک کرنے اور برآمدات کے لیے پانچ بڑے اینکر مینوفیکچرنگ ادارے لانے کی تجویز
آٹو سیکٹر میں ایس ایم ایز کلسٹرز بنانے، برآمدی آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے اور آٹو پارٹس ایکسپورٹ کونسل قائم کرنے کی سفارش
مقامی ویلیو ایڈیشن لازمی کرنے، آٹو انڈسٹری میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے اور ای ڈی بی منظوری کے مراحل ڈیجیٹل کرنے کی تجاویز پیش
الیکٹرک گاڑیوں کے لیے یکساں سہولتیں فراہم کرنے، نئی انرجی گاڑیوں پر صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس رکھنے اور ایف ای ڈی، سی وی ٹی و ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی منظوری
الیکٹرک گاڑیوں کے لیے قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز بھی پالیسی کا حصہ قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں