ایران اپنے وفاداریمنی اتحادیوں کو قابو میں رکھے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان کا تہران کو کھلا پیغام
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے نئے دفاعی معاہدے کے پس منظر میں ایران کو دی گئی یہ پاکستانی وارننگ انتہائی اہمیت کی حامل قرار، رائٹرز
پاکستانی حکام کی جانب سے دوٹوک مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا فوجی کردار صرف سعودی حدود کے دفاع تک ہی محدود رکھا جائے گا
ایران کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یا تو وہ حوثیوں کو لگام دے یا پھر پراکسی تنازع کو وسیع تر علاقائی بحران میں بدلنے کا خطرہ مول لے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران کو پہنچائے گئے اس پیغام میں تہران پر زور دیا گیا کہ وہ سعودی عرب پر حملے رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے
ریاض میں سعودی حکام نے سینئر پاکستانی اور ترک فوجی نمائندوں سے ملاقات کر کے جوابی حکمت عملی پر غور کیا اور اتفاق کیا کہ فوجیں یمن میں داخل نہیں ہوں گی
