0

تہران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کا جلوس شروع، لاکھوں افراد شریک

تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس کا آغاز ہوگیا ہے  جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شہید سپریم لیڈر کے جنازے کا جلوس کچھ دیر قبل دارالحکومت میں شروع ہوا جس میں سوگواروں کا ایک بڑا ہجوم شریک ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس کا آغاز تہران کی گرینڈ مصلّیٰ سے ہوا جہاں شہید خامنہ ای کا جسدِ خاکی گزشتہ دو روز سے عوامی دیدار کے لیے رکھا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جلوس تقریباً 10 کلومیٹر کا راستہ طے کرے گا اور یہ  10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جلوس دماؤند اسٹریٹ، امام حسین اسکوائر، انقلاب اسٹریٹ، انقلاب اسکوائر، آزادی اسٹریٹ، آزادی اسکوائر اور شہید لشکری ہائی وے سے گزرے گا۔

جلوس کے بعد شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو  قم منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں