0

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 50 افراد زخمی، ہزاروں مکانات کی بجلی منقطع

جاپان کے جنوبی صوبے کوماموتو پریفیکچر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع اور ٹرانسپورٹ نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 7.1 شدت کے زلزلے نے سڑکوں کو تباہ کردیا اور مختلف عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے کہا ہے کہ جانی و مالی نقصانات کی مکمل تفصیلات ابھی جمع کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اطلاع ملی ہے کہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش اور آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جبکہ سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے‘۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے جنوبی کیوشو آئی لینڈ کے مختلف خطوں میں جاپانی حکومت کی جانب سے زلزلے کے آفٹر شاکس کی وارننگ جاری کی گئی جب کہ سمندری لہریں ایک میٹر بلند پر ہونے سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی۔

تاہم محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اب تک کسی قسم کی سونامی سرگرمیوں کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ اس زلزلے کے بعد اب تک سونامی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور اس وجہ سے توقع ہے کہ سونامی وارننگ کو جلد واپس لے لیا جائے گا جس کا انحصار سمندری سطح کی مستقبل کی صورتحال پر ہوگا۔

جاپان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں اور دنیا کے 20 فیصد 6 شدت کے زلزلے جاپان میں ریکارڈ ہوتے ہیں۔

کوماموتو میں زلزلے کے بعد 40 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ریلوے کمپنی کی جانب سے سرسز کو معطل کردیا گیا ہے۔

البتہ اس علاقے میں موجود جوہری بجلی گھروں میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں