0

خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا،بلاول کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ بلاول  بھٹو  زرداری کی تقاریر حالات  خراب کرسکتی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ان کو ووٹ کے لیے نفرت کی نہیں  بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے، مسلم لیگ ن میں کسی کو لات مار کر نکالنےکی روایت نہ تھی اور نہ ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ  جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزادکشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور نےکالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلےکی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور  بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلےکی مخالفت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو  وفاقی کابینہ سے نکالنےکا مطالبہ کیا تھا اورکہا تھا کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر وضاحت دینی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں