0

ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں  پر الزامات لگانےکےکیس میں عدم حاضری پر  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ریاستی اداروں پر الزامات لگانےکےکیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج کیس کی سماعت کی۔

عدالت نےعدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں