0

شاہین آفریدی کا بڑا کارنامہ، پاکستانی بولرز کی ایلیٹ لسٹ میں شامل

ڈھاکا (12 مئی 2026): قومی فاسٹ بولر نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس کے بعد وہ پاکستانی بولرز کی ایلیٹ فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے مذکورہ میچ میں بڑا کارنامہ انجام دے کر اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ کی پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں حاصل کر لیں اور چار سے یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی ایلیٹ لسٹ میں جگہ بنا لی۔

26 سالہ پیسر نے اپنی 211 ویں اننگز میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ پاکستان کے پانچویں فاسٹ بولر اور مجموعی طور پر نویں بولر ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز لیجنڈری وسیم اکرم کے پاس ہے، جنہوں نے مجموعی طور پر 216 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مکمل فہرست دیکھیں:

وسیم اکرم 916

وقار یونس 789

عمران خان 544

شاہد آفریدی 538

ثقلین مشتاق 496

سعید اجمل 447

شعیب اختر 438

عمر گل 427

شاہین آفریدی 400

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں