عمرہ کے نام پر آسٹریلیا جانے والا ’ڈنکی روٹ‘ کا مکروہ دھندہ بے نقاب۔۔۔ ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا گینگ دبوچ لیا! سعودی عرب کے عمرہ ویزے پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ انکشاف ہوا کہ ملتان کے ایجنٹ کو 25، 25 لاکھ روپے دے کر بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے راستے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا جانے کی سازش تیار کی گئی تھی!
ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔تفتیش کے دوران مبینہ طور پر غیر قانونی سفر کے منصوبے اور ایجنٹ کو دی گئی رقم سے متعلق معلومات سامنے آئیں۔مسافروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایف آئی اے نے متعلقہ ایجنٹ اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔حکام کے مطابق غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
