0

متحدہ عرب امارات میں پٹرول مہنگا، قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر!

متحدہ عرب امارات میں مہنگائی کا بم پھٹ گیا۔۔۔ پٹرول کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں! یکم اکتوبر سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پٹرول 4.40 درہم اور ڈیزل 4.80 درہم فی لیٹر تک جاپہنچا، عوام کی جیبوں پر نیا کڑا بوجھ!

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے پورے متحدہ عرب امارات میں کر دیا گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے سے روزمرہ سفری اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بھی نئی قیمتوں کے اہم عوامل میں شمار کیا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ماہانہ بنیادوں پر ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں