0

مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی پیغام، نماز کو طاقت کا مستقل ذریعہ قرار دے دیا!

دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے ’نماز‘ ہی طاقت کا مستقل ذریعہ ہے! ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا سالانہ نماز کانفرنس کے نام جاری کردہ خصوصی پیغام؛ نوجوانوں اور عوام کو مشکلات سے نکلنے کے لیے نماز قائم کرنے پر زور ،جہادکی بھی ترغیب دلائی پیغام میں نماز کو روحانی استقامت اور مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔ نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ نماز کو اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔ ایرانی قیادت کی جانب سے مذہبی تعلیمات اور روحانی اقدار پر بھی زور دیا گیا۔ پیغام میں موجودہ حالات میں عوام کے حوصلے اور ثابت قدمی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بات کی گئی۔ سالانہ نماز کانفرنس کے موقع پر جاری ہونے والے اس پیغام میں مذہبی وابستگی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو بھی نمایاں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں