0

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی، امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا روانہ!

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے۔۔۔ امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا اور 2 ہزار میرینز خطے کی جانب روانہ! نومبر کے آخر تک ایران کے گرد 3 بحری بیڑے اور ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فورسز نئے احکامات کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی بحری بیڑے کی ممکنہ تعیناتی نے خطے میں فوجی سرگرمیوں اور سیکیورٹی صورتحال پر توجہ مزید بڑھا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق اضافی میرینز اور فوجی وسائل کی تعیناتی کا مقصد خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔پینٹاگون کی جانب سے فورسز کو ممکنہ نئے احکامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایران کے گرد امریکی عسکری موجودگی میں اضافے کی اطلاعات کے بعد خطے کے دیگر ممالک بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔اب عالمی توجہ اس بات پر ہے کہ امریکی فوجی تعیناتی خطے کی آئندہ سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی کوششوں کو کس حد تک متاثر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں