معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کو دل کا دورہ پڑا، انہیں علاج کے لیے ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل مجمع سے خطاب کر رہے تھے کے اچانک اپنی کرسی پر ہی گر گئے۔
علامہ ناصر مدنی کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، بعد ازاں علامہ ناصر مدنی کو ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
