مودی سرکار نوجوانوں کو آوازبلندکرنےپر سزادینے لگی ، سوشل میڈیا اکاونٹس کےخلاف کریک ڈاون شروع
دہلی پولیس نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف توہین آمیز و نازیبا پوسٹس شیئر کرنے پر متعدد نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو نوٹس جاری کر دیے۔
احتجاج کے دوران شیئر کی گئی ایسی پوسٹس، ویڈیوز اور تبصرے فوری طور پر ہٹائے جائیں جن میں مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی ہو۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کوہدایات جاری
بھارتی حکام کے مطابق کئی متنازع پوسٹس پہلے ہی حذف کروائی جا چکی ہیں جبکہ نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق اس کی سائبر اور سوشل میڈیا ٹیمیں احتجاج سے متعلق آن لائن سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
