0

میاں بیوی میں جھگڑا ہو تو مریم ہی منانے میں پہل کرتی ہیں، کیپٹن صفدر!

میاں بیوی میں جھگڑا ہو تو منانے کی پہل ہمیشہ مریم کی طرف سے ہوتی ہے! کیپٹن (ر) صفدر کا انٹرویو میں دلچسپ انکشاف؛ بولے، ہماری شادی کو 35 سال ہو چکے ہیں، مریم مجھ سےزیادہ سمجھدار ہیں۔ کابینہ کا حصہ نہ بننے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے سامنے سب کو اٹھنا پڑتا ہے، میں کیوں اٹھوں!

کیپٹن (ر) صفدر نے انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی اور مریم نواز کے ساتھ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ طویل ازدواجی زندگی کے دوران اختلافات کے باوجود معاملات کو بات چیت سے حل کیا جاتا رہا ہے۔مریم نواز کی شخصیت اور سمجھ داری کے حوالے سے بھی انہوں نے مثبت انداز میں گفتگو کی۔کابینہ میں شامل نہ ہونے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔ان کے دلچسپ تبصروں نے انٹرویو کے دوران گفتگو کو مزید ہلکا پھلکا بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں