0

نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے تحریری مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا۔

اوراب کھیل کےمیدان سے کچھ خبریں۔۔۔

نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے تحریری مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق محمد نواز سے متعلق کی گئی کارروائی کا اعلان بھی آئی سی سی کرے گی۔واضح رہے کہ نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے، وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں