وفاقی حکومت کا بڑا یوٹرن۔۔۔ کے پی میں فی الحال گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ مؤخر، پی ٹی آئی کو 4 اکتوبر کے مارچ پر نظرثانی کا آخری موقع مل گیا! وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ؛ اگر پی ٹی آئی نے محاذ آرائی اور سڑکیں بند کرنے کی سیاست ترک نہ کی تو پھر آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا!
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا، تاہم فوری طور پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کو 4 اکتوبر کے مارچ پر نظرثانی اور کشیدگی کم کرنے کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اب تک 4 اکتوبر کے احتجاجی مارچ کا اعلان برقرار رکھا ہے اور قیادت کی جانب سے اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
یوں وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے، جبکہ آئندہ چند روز مارچ اور صوبے کی آئینی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
