0

ٹرمپ کا ایران کو پھر دھمکی آمیز پیغام، معاہدہ یا جنگ کا فیصلہ قریب!

ایران کو مکمل تباہ کر دیں گے یا کوئی بڑا معاہدہ طے پائے گا۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر جنگی جنون عروج پر! اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دھمکی دی کہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ دوسری جانب جنگ میں 18 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی اعتراف کر لیا!

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے کے امکان کو بھی مکمل طور پر مسترد نہیں کیا۔دوسری جانب امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان سفارتی رابطوں اور ممکنہ مذاکرات کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ایرانی قیادت نے بھی واضح کیا ہے کہ کسی نئے معاہدے کے لیے تہران کی اپنی شرائط موجود ہیں۔جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور بڑھتے ہوئے اخراجات نے تنازع کے انسانی اور معاشی اثرات کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔اب عالمی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ واشنگٹن جنگی کارروائیوں میں شدت لاتا ہے یا سفارتی راستے سے کسی نئے سمجھوتے کی طرف بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں