0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

کراچی (یکم مئی 2026): شکاگو کے مزدور شہدا کی یاد میں آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یکم مئی 1886 کو امریکا کے شہر شکاگو میں اپنے حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید مزدوروں کی یاد میں آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں سیاسی، سماجی اور مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سیمینار اور جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

ان تقریبات میں مقررین اور شرکا شکاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور مزدورں کے حقوق کی پاسداری کا عہد کریں گے۔

واضح رہے کہ 1886ء کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے۔

تاہم پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا تھا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں