0

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ کی وجہ سے پاکستانیوں پر معاشی بوجھ پڑا، چاہتے ہیں امن قائم ہونے سے پاکستانیوں پر معاشی بوجھ کم کیا جاسکے۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مثبت کردار ادا کر کے ملک کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں، لیکن کچھ وفاقی وزرا وزیراعظم کے مسائل میں کمی نہیں مشکلات بڑھاتے ہیں۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ایک وفاقی وزیر کا بیان آگ بجھانے کے بجائے تیل ڈالنے جیسا ہے۔ ایسا وزیر آج تک کابینہ میں موجود کیوں ہے جو یہ کہے کہ راولا کوٹ کے لوگ کشمیری نہیں۔ کسی ملک کا وزیر دفاع ایسی بات کیسے کر سکتا ہے اور وہ اپنے اس متنازع بیان پر معافی مانگنے کو بھی تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسےمتنازع بیان کے بعد کیسے وضاحت دیں ہم اس حکومت کے ساتھ ہیں۔ سیاسی ایشوز کا حل سیاسی انداز میں نکالا جا سکتا ہے اور میری تجویز ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اس معاملے پر کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں