0

پنجاب حکومت نےرنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع کردیں

لاہور: پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع کردیں۔

حکومت نے رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جے آئی ٹی بنانے پر بھی غور شروع کردیا ہے جب کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بھی آر ڈی اے سے منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق این او سیز، منظور شدہ نقشوں اوردیگرمنظوریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رنگ روڈ سروس ایریا منصوبے پر 75 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، سرکاری واجبات کی مد میں 3 کروڑ 17 لاکھ 84 ہزار روپے جمع کرائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں رنگ روڈ ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں