کراچی میں3 روزکےدوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں3 روز کے دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور اسی دوران رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی پربھی مطلع جزوی ابرآلود، تیزہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے۔ اس کے علاوہ جیکب آباد، دادو،قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ میں گردآلود ہوائیں اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
