0

امریکا اور  روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا  آخری معاہدہ نیو اسٹارٹ ختم

سن 2010میں امریکا اور  روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا  آخری معاہدہ نیو اسٹارٹ  اختتام کو پہنچا،مذاکرات کےباوجودفریقین کے درمیان معاہدے میں توسیع یا کسی متبادل منصوبے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ اس حوالے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف کا کہناہے کہ روس سفارتی ذرائع کے ذریعے اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔  معاہدے کے خاتمے سے ایک دن قبل جاری کیے گئے بیان میں روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اب معاہدے کے دائرہ کار میں کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے، آئندہ اقدامات کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ 2010 میں ہونیوالے معاہدےکے تحت امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں