0

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا، بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا، بڑی پیشگوئی سامنے آگئی ،، ، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ماہ شعبان 29 روز کا ہونے کی توقع ہے۔ اس طرح رمضان المبارک کا چاند بدھ 18 فروری کو نظر آنے اور پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔ اگلے روز اس کی عمر اور موسم کی صورتحال رویت کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اسی بنیاد پر یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کی توقع  ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں