0

روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ ماسکو میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

 روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ ماسکو میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ،نامعلوم حملہ آور نے  جی آر یو کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادی میر الیکسیف کو ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ، روسی میڈیا کےمطابق ،تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے  ولادی میر الیکسیف پر متعدد گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گیا ولادی میر الیکسیف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ے۔

روسی حکام کےمطابق 64 سالہ ولادی میر الیکسیف کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے ’ہیرو آف رشیا‘ کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل الیکسیف اپنے عہدے کے باعث یوکرین جنگ سے متعلق اہم فیصلوں میں براہِ راست کردار ادا کر رہے تھے۔امریکا نے الیکسیف پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی سائبر مداخلت کے الزام میں پابندیاں عائد کر رکھی ہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حملے کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔اس واقعے پر یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں