ایران کےساتھ جوہری مذاکرات ختم ہوتےہی امریکا نے ا یران پرنئی پابندیوں کا اعلان کردیا،نئی پابندیوں کا اعلان مذاکرات ختم ہونےکےٹھیک ایک گھنٹے بعد کیاگیا وائٹ ہاؤس نے ایرانی تیل کمپنیوں، متعدد بحری جہازوں اور دو افراد پر پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کیاہے، امریکی محکمۂ خارجہ کےمطابق ایران کے یہ ادارے اور جہاز غیر قانونی تیل تجارت سے منسلک تھے حاصل ہونے والی آمدن وہ رقوم ہیں جنہیں ایرانی حکومت اپنی “بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں” کے لیے استعمال کرتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھا، “اپنے ہی عوام کی فلاح و بہبود اور تباہ حال بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے، ایرانی حکومت دنیا بھر میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی مالی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک کے اندر جبر و تشدد میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔مسقط میں جاری مذاکرات کسی ٹھوس پیش رفت یا معاہدے کے بغیر ختم ہوئے،تاہم فریقین نے مذاکرات مستقبل میں جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے، جس کے باعث سفارتی کوششوں اور امریکی دباؤ کی پالیسی کے درمیان تضاد مزید نمایاں ہو گیا ہے۔
