0

نیپرا نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کےنام سے بم گرادیا

نیپرا نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کےنام سے بم گرادیا،، فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر لگائے گئے ہیں۔اس سے قبل 300 یونٹ سے زائد استعمال پر نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز، جبکہ ماہانہ 200 یونٹ بجلی کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین 300 روپے ماہانہ ،100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں، ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کو فکسڈ چارجز کی مد میں 300 روپے ، ماہانہ 300 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے جبکہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے کیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں