0

دھمکیوں کااثرکہیں یا پھر ایران کی بدلتی ڈپلومیسی ،،ایران کالہجہ نرم۔!

دھمکیوں کااثرکہیں یا پھر ایران کی بدلتی ڈپلومیسی ،،ایران کالہجہ نرم دکھائی دیتاہے،،ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کا کہنا ہےکہ  امریکا کے ساتھ مذاکرات کسی حد تک مثبت رہے ہیں، بظاہر امریکا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ دکھائی دیتا ہے۔عمان کے دارالحکومت  مسقط کے دورے کے موقع  پر دیےگئے بیان میں  علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، آئندہ مراحل پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق  ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں