کہیں برفباری کےڈیرے توکہیں شدیدبارشوں سے سیلاب کی تباہ کاریاں ،،کہیں سردہواوں کا راج توکہیں شدیدگرمی کی لہرسے شہری پریشان دنیابھرمیں شدیدموسم نے لوگوں کو ہلاکررکھ دیا،،،یورپ اورافریقہ کےکئی ممالک شدید بارشوں اور طوفانی ہواوں کی لپیٹ میں ،،فرانس کےکئی علاقوں میں سیلاب ، شدید بارشوں کےبعد پرتگال میں ڈیم کی سطح خطرناک حد تک بلندہوگئی ،، حکام نے علاقے میں وارننگ جاری کردی ، اسپین میں بھی ڈیم کےسپیل وے کھول دئیے گئے،موزمبیق میں طوفان گیزنی نے ساحلی علاقوںمیں تباہی مچادی،،فرانس میں موسلادھاربارشوں کےبعد کئی علاقے زیرآب ،،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کاروائیاں جاری ،،،،شدید بارشوں کےبعد پرتگال میں ڈیم کی سطح خطرناک حد تک بلندہوگئی ،، حکام نے علاقے میں وارننگ جاری کردی ،دوسری جانب اسپین میں بھی ڈیم کےسپیل وے کھول دئیے گئے،،دونوں ممالک اس سال اب تک 8طوفانوں کی زدمیں آچکے ہیں ،،شدید بارش، گرج چمک، برف باری اور تیز ہواؤں کےباعث انفراسٹرکچر اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔۔۔موزمبیق میں طوفان گیزنی نے ساحلی علاقوںمیں تباہی مچادی،،،120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےوالی طوفانی ہواوں سے گھروں کی چھتیں اڑگئیں ،،کئی علاقے زیر ب آگئے، بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہونےسے ہزاروں شہری مشکلات کاشکار،روس میں واقع دنیا کےسردترین شہر یاکوتسک میں درجہ حرارت منفی 45تک گرگیا یہاں 3لاکھ افرادمقیم ہیں جبکہ انےوالے دنوں میں پارہ منفی 60تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے
