0

بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ

،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھا جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنےکی اجازت دی جائے،  بانی پی ٹی آئی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنےکا حکم بھی دیا جائے۔خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اورعوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، بیماری کے دوران بھی عمران خان کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوا لیکن اہلخانہ کو لاعلم رکھا گیا۔لطیف کھوسہ نے خط میں اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے۔خط کے مطابق  عمران خان کےاہلخانہ اور پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ بالکل غلط ہے، اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نےکئی خدشات کو جنم دیا ہے، طبی معاملے سے اہلخانہ کو  باہر رکھنے سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہو  رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں