0

ناقص  انتظامات اورکرپشن کےالزامات پرآخرکا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اپنے عہدےسےمستعفی

ناقص  انتظامات اورکرپشن کےالزامات پرآخرکا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اپنے عہدےسےمستعفی ہوگئےلیکن استعفی دینے سے پہلے طارق بگٹی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرگئے،،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے ،، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے، تحقیقات میں پرولیگ  کےدوران بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے۔ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے  ہاکی کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیل سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔ ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں