آبنائے ہرمز میں بڑا دھماکا؛ بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر خاکستر، ڈرون حملوں میں ماہی گیر بھی لاپتہ
ایرانی پاسداران انقلاب کا ہنگامی بیان، آبنائے ہرمز کے جنوب میں آئل ٹینکر ’’الگایا‘‘ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
جہاز پر لگی ہولناک آگ پر قابو پانے کی تمام کوششیں ناکام، پورا آئل ٹینکر شعلوں کی لپیٹ میں آ کر تباہ
خطرناک راستے کے استعمال سے متعلق پہلے ہی وارننگ جاری کیے جانے کا پاسداران انقلاب کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی اور سخت کنٹرول کا مؤقف ایک بار پھر دوٹوک انداز میں دہرایا گیا
جنوبی ایران میں صدمے کی لہر، دو ایرانی ماہی گیر کشتیاں پراسرار ڈرون حملوں کی زد میں آ گئیں
حملوں کے بعد متعدد ایرانی ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے سے خطے میں سنسنی اور شدید کشیدگی پھیل گئی
