0

سعودی عرب یمن سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے شہریوں کو خبردار کر دیا

سعودی عرب اور یمن سرحد پر جنگ کے بادل مزید گہرے۔۔۔ حوثیوں کی دراندازی کے بعد امریکا کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر یمنی سرحد سے کوسوں دور رہنے اور سفر سے گریز کی وارننگ جاری۔
حوثی باغیوں کی مکہ مکرمہ کی جانب میلی آنکھ۔۔۔ سعودی فضائی دفاعی نظام نے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیئے۔ فضا میں ہی ڈرون کے پرخچے اڑا دیے۔ جولائی 2017 کے بعد سرزمینِ مکہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری گھناؤنی سازش تھی۔ حرمین شریفین کا تحفظ ہماری ’ریڈ لائن‘ ہے۔۔۔ سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی وارننگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں