0

انعام بٹ کا مؤقف تسلیم، آنکھ کی دوا ممنوعہ قوت بخش دوا نہیں تھی

قومی ریسلر انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ معاملے میں انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان کا یہ مؤقف تسلیم کر لیا ہے کہ انہوں نے آنکھ کے علاج کے لیے دوا استعمال کی تھی جو کہ کوئی قوت بخش ممنوعہ دوا نہیں تھی۔ اس معاملے پر انہیں 2 ماہ کی پابندی کی سزا تجویز کی گئی ہے جس کا دورانیہ اپریل سے لاگو ہوگا، اور اس کے نتیجے میں ان سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل بھی واپس لے لیا جائے گا، تاہم پابندی ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ کھیلوں کے میدان میں لوٹ سکیں گے۔
دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ کی سخت ہدایات کے بعد قومی کرکٹرز نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت شروع کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی تقریباً 6 ڈومیسٹک سیزن کے طویل وقفے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے، جو وطن واپسی پر تمام معاملات طے کرنے کے بعد پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے انہوں نے آخری فرسٹ کلاس میچ دسمبر 2019 میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا
انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ کے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی نوجوان ٹیم 9 وکٹوں پر 300 رنز ہی بنا سکی، جس میں حمزہ ظہور کے 86 اور حسنین عباس ڈار کے 56 رنز کی شاندار اننگز اور ان کے درمیان چھٹی وکٹ پر 154 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی شامل تھی، جبکہ اس سے قبل انگلینڈ کی اننگز میں رضوان اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ چار میچوں کی اس سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو اب بھی 1-2 کی برتری حاصل ہے، اور سیریز کا چوتھا اور آخری معرکہ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں